دینے والا جب بھی دیتا، دیتا چھپر پھاڑ کے.. پرانے صوفے سے لاکھوں کی رقم ملنے کے بعد عورت نے کیا کیا؟ ایسا اقدام جس نے کئی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

image

آپ نے بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم "ہیرا پھیری" تو ضرور دیکھی ہو گی اور اس فلم کا گانا "دینے والا جب بھی دیتا، دیتا چھپر پھاڑ کے" بھی سنا ہوگا۔ اب جس واقعے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں اس میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

گھر کے لئے پرانا صوفہ خریدا اور پھر

کیلیفورنیا کی رہائشی وکی اموڈو نامی خاتون نے حال ہی میں اپنا گھر تبدیل کیا ہے جس کے بعد انھیں فرنیچر وغیرہ خریدنے کی ضرورت پیش آئی اور بالآخر مختلف اشتہارات دیکھتے ہوئے انھوں نے ایک صوفہ پسند کر لیا۔ وکی صوفہ گھر لا کر اسے صاف کرنے لگیں تھیں کہ انھیں محسوس ہوا جیسے اس کی اوپری گدی کے پیچھے کچھ پھنسا ہوا ہے۔ انھوں نے جیسے ہی گدی ہٹائی تو ایک لفافہ ملا جسے دیکھ کر وکی کے منہ سے چیخ نکل گئی۔

صوفے کے اندر سے کیا نکلا؟

وکی کو ملنے والے لفافے میں 36 ہزار امریکی ڈالرز موجود تھے۔ اگرچہ وکی حیرت اور خوشی سے بے حال ہوچکی تھیں اس کے باوجود انھوں نے اس رقم کو خود رکھنے کے بجائے اس کے اصل مالک کو واپس پہنچانے کی ٹھانی۔

ایمانداری کی مثال جس نے لوگوں کے دل جیت لئے

وکی نے صوفے کے مالکان کو رقم کے بارے میں بتایا اور انھیں تمام رقم واپس لوٹا دی۔ وکی کی ایمانداری دیکھ کر وہ لوگ بھی بہت خوش ہوئے اور وکی کو 20 ہزار ڈالر بطور انعام دے دیے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.