کلاک ٹاور سے اللہ کا گھر کیسا دکھائی دیتا ہے؟ اللہ کے گھر پہنچتے ہی شعیب اختر ویڈیو مناظر دکھاتے ہوئے جذباتی ہو گئے

image

شعیب اختر ویسے تو سب کی توجہ حاصل کرنا بخوبی جانتے ہیں مگر ان دنوں ان کے حج کے سفر کی خبر کافی وائرل ہے، جس نے صارفین کی بھی توجہ حاصل کی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شعیب اختر اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، لیکن وہ اس جذباتی سفر کو بہت ہی پُر لطف طریقے سے انجوائے کر رہے ہیں، اور نہ صرف خود بلکہ اپنے مداحوں سے بھی ان لمحات کو شئیر کر رہے ہیں۔

شعیب اختر کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں شعیب اختر مکہ کلاک ٹاور پر موجود ہیں، سعودی عرب کا وہ مقام جہاں سے آپ مکہ مکرمہ کو بخوبی اور بہت صاف دیکھ سکتے ہیں۔

شعیب بھی اسی مقام پر موجود تھے اور اپنے چاہنے والوں کو اس مقام کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ آنکھوں میں عاجزی اور انکساری، آواز میں جذباتی عنصر، باڈی لینگوج بھی انتہائی نرم، شعیب اختر اس مقام پر کچھ اس طرح جذباتی تھے کہ ان کا لب و لہجہ ان کی ترجمانی کر رہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب بتا رہے ہیں کہ وہ اس وقت دنیا کے ایک بلند ترین عمارت پر موجود ہیں جس کے سامنے نظارے کے لیے سب سے اہم اور مقدس مقام موجود ہے۔

کیمرے کی آنکھ نے خانہ کعبہ کا ایک ایسا منظر دکھایا جسے عام طور پر مسلمانوں نے نہیں دیکھا تھا، ان مسلمانوں نے جو کہ اس مقام پر کبھی نہیں گئے۔

شعیب اختر کے سفر کی شروعات تو کل سے ہی ہو گئی تھی مگر آج باقاعدہ طور پر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی خانہ کعبہ کی پہلی ویڈیو اپلوڈ کی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.