10 محرم کے دن رحمت گھر آئی ۔۔ شہروز سبزاری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

image

پاکستانی شوبز کی معروف اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ 10 محرم کے روز بیٹی کی رحمت گھر آئی ہے۔

شہروز سبزواری کی ننھی بیٹی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک اداکارہ مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت‘۔

دونوں جوڑی کے مداحوں کو بے صبری سے اس خوشخبری کا انتظار تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.