شادی کے 54 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ۔۔ بزرگ جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش نے سب کو چونکا دیا

image

شادی کے 50 سال بعد اولا دکی پیدائش کسی کرشمے سے کم نہیں ہے، کیونکہ اگر 12 سال میں اولاد نہ ہو تو اکثر شادی شدہ جوڑے تو بچوں کی امید بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ مگر بھارت میں ایک جوڑے کے ہاں شادی کے مکمل 50 سال بعد پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع الوار میں بزرگ میاں بیوی کے ہاں شادی کے 54 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کی عمر 75 اور شوہر کی عمر 70 سال ہے اور ان کے ہاں ان وٹرو فرٹیلائزیشن ( آئی وی ایف ) کے ذریعے یہ اولاد پیدا ہوئی ہے۔

خاتون چندروتی نے پہلے بھی 2 مرتبہ آئی وی ایف کروایا مگر بچے کی امید پوری نہ ہوسکی، لیکن اب تیسری مرتبہ میں یہ کامیاب ہوگئیں اور اب ایک صحت مند بچے کی ماں ہیں۔


مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.