دونوں ہمیشہ ساتھ نظر آتی ہیں ۔۔ کوہلی اور دھونی کی اہلیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

image

مشہور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور سابق کپتان مہیندرا سنگھ دھونی ویسے تو پاکستان میں بھی مشہور ہیں ان کی صلاحیتوں کے پاکستانی کھلاڑی بھی معترف ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک دلچسپ پہلو کے بارے میں بتائیں گے۔

ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما تو سب ہی کی نظروں میں رہتے ہیں، اس کی ایک دلچسپ وجہ یہ بھی ہے کہ دونوں مشہور شخصیات ہیں۔

لیکن دھونی کی اہلیہ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی عام طور پر کیمرے پر زیادہ نہیں آتی ہیں۔

لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں ساکشی دھونی اور انوشکا شرما کا آپس میں ایک ایسا رشتہ ہے جو کہ بہنوں سے بھی بڑھ کر ہے، دونوں میں قربتیں بھی کافی ہیں اور بات چیت بھی کافی اچھی ہے۔

دراصل ساکشی دھونی اور انوشکا شرما ایک ساتھ اسکول لائف میں وقت بتا چکے ہیں، آسام میں دونوں نے ایک ساتھ اسکول میں تعلیم حاصل کی، جہاں سے ان دونوں کی ایک جیسی سوچ ہونے کی وجہ سے دونوں میں دوستی بہت جلد ہی ہو گئی تھی۔

اسی لیے یہ دوستی کا رشتہ جو ان دونوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونے دیتا آج بھی قائم و دائم ہے۔ آج بھی جب کبھی انوشکا ساکشی سے ملتی ہیں، تو ماضی کے خوشگوار لمحات کو یاد کرتی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts