سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے
خاندانی ذرائع کے مطابق اسد رؤف کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
اسد روف کے بھائی طاہر کے مطابق وہ گھر جا رہے تھے اچانک ان کے سینے میں تکلیف ہوئی۔
66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے بپترین امپائر رہے انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔
یہی نہیں بلکہ 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔