پاکستان ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال کا چیمپئن بن گیا

image

پاکستان نے جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔

پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہی اور فائنل سمیت مسلسل 7 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 11 ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، گروپ اے کو گولڈ کپ ڈویژن کا درجہ دیا گیا۔

گروپ - اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ، بھارت جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل تھیں۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts