انڈونیشیا میں اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز گروپ ڈی کے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کے بعد کرغزستان کو بھی شکست دے دی ہے۔پاکستان نے میچ میں کرغزستان کو دو ایک سے شکست دی جو کہ پاکستانی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح ہے۔یہ پاکستان کا آخری گروپ میچ تھا۔اس جیت کے ساتھ پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ اب ان کی قسمت کا فیصلہ گروپ کے دوسرے میچ میں چائنیز تائی پے اور انڈونیشیا کے درمیان ہونے والے مقابلے کے نتیجے پر منحصر ہے۔اس سے قبل کرغزستان کی ٹیم پاکستان سے 21 پوائنٹس اوپر تھی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے ہی 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔