حارث نے جتوایا، حسین نے تو میچ ہرانے کی ٹھان لی تھی ۔۔ پاکستان کے میچ جیتنے کے بعد شائقینِ کرکٹ کے تبصرے

image

کل کراچی میں ایک سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والا میچ تاریخ میں یاد کیا جائے گا کیونکہ کل پاکستان نے 200واں میچ کھیلا جس میں آخر وقت تک کسی نہ کسی طرح محنت کی اور کامیابی سمیٹی۔ اس میچ میں جہاں حسین نے ایک ایسا اوور کھیلا جس میں 23 رنز دیے گئے اس پر سوشل میڈیا صارفین نے حسین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ کسی نے کہا کہ یہ چاہتا ہی نہیں کہ ہم میچ جیتیں۔

لیکن حارث رؤف نے کل پوری پاکستانی ٹیم کا دل جیت لیا۔ کوئی حارث کو قوم کا شہزادہ کہہ رہا ہے تو کوئی انہیں ارطغل غازی جیسے خطاب دے رہا ہے۔ کل اگر حارث اپنی شاندار باؤلنگ نہیں کرواتے تو شاید پاکستان یہ میچ ہار چکا ہوتا کیونکہ آخر میں 5 رنز اور 8 بالیں موجود تھیں۔ بہرحال ایک کے بعد ایک وکٹ گری اور خدا نے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

میمز کا بھی خوب میدان گرم رہا۔ کوئی محمد رضوان کو فرشتہ کہتا رہا تو کسی نے آصف علی کی تعریف کی۔ کراچی کی عوام نے بھی سٹیڈیم میں بھرپور شرکت سے چار چاند لگادیے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts