سب لوگ جل گئے ۔۔ گھر میں اچانک گیس کیسے لیک ہوئی؟

image

کراچی کے علاقے لیاری میں میراں ناکا محمدی مسجد کے قریب گھر میں اچانک گیس کی لیکیج ہوگئی جس کے باعث ایک ہی گھر کے پانچوں افراد جھلس گئے۔ واقعہ گھر میں موجود سیلینڈر کی وجہ سے پیش آیا۔

محلے والوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع کی اور جھلسنے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ جلنے والوں میں 40 سالہ عارف ولد غوث محمد اور ان کی 35 سالہ زوجہ سمیرا ، 13 سالہ بیٹی عریبہ، 12 سالہ بیٹا ایان، 8 سالہ بیٹی ایمان اور 2 سالہ بیٹی عنایا شامل ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی گیس لیکیج کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کی وجہ یہ ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام حد سے زیادہ پریشان ہے اور اگر گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو وہ کم ہوتی ہے جس سے روٹی پکانا مشکل ہے۔ اسی وجہ سے لوگوں نے گھروں میں گیس کا برنر اور مشین رکھی ہوئی ہے تاکہ گیس زیادہ پریشر سے مل سکے۔ دراصل یہی گیس لیکیج اور بعد ازاں دھماکے کا باعث بنتی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.