تمہارے جیسا بچہ میٹرک بھی نہیں کر سکتا ۔۔ ٹھنڈے مزاج کے دھونی پڑھنے میں کیسے تھے جو والد نے یہ بڑی بات کہہ دی؟

image

میں ذہین بچہ نہیں تھا، یہ الفاظ ہیں بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے۔ اس وقت ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے۔

جس میں انہوں نے اتنی بڑی شخصیت ہونے کے باوجود بھی اپنی پڑھائی کے بارے میں پوری سچائی سے جواب دیا، کوئی جھوٹ نہیں بولا۔

جی ہاں اس بڑی تقریب میں ایک اسکول یونیفارم میں موجود بچی نے ان سے سوال کیا کہ آپ اسکول میں کیسے طالبعلوم تھے ارو آپکا پسندیدہ مضمون کون سا تھا ۔ جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے بے ساختہ کہا کہ میں تو اوسط درجے کا طالبعلم تھا اسی لیے میرے والد صآحب کہتے تھے کہ میں میٹرک بھی نہیں کر پاؤں گا۔

یہ بات کہنے کی ان کی ایک اور وجہ یہ بھی تھی کہ ساتویں کلا سسے میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی جس کی وجہ سے پڑھائی میں دہان کم ہو گیا، یوں پھر اسکول اور کالج میں حاضری بھی کم ہونے لگی۔

بس یہی وجہ ہے کہ میٹرک میں میرے 66 فیصد نمبر آئے اور انٹر میڈیٹ میں 56 سے 57 فیصد نمبر آئے تھے۔ مگر آخر میں آپ سے یہ کہینا چاہتا ہوں جس دن میں میٹرک کر لیا تھا اس دن میرے پاپا بہت خوش تھے اور میں بھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts