کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ بھارتی ٹیم پاکستان کب آرہی ہے؟

image

لاہور: پاکستان میں کرکٹ کے دیوانوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار، آئندہ سال دورہ کا امکان پیدا ہوگیا۔

اکتوبر اور نومبر میں شیڈول آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان 2023 ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا اور اس ایونٹ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے تاہم بھارتی ٹیم کو حکومت سے اجازت درکار ہوگی۔

بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اسے فائنل میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

1984 میں پہلی بار ایشیا کپ کا انعقاد ہوا اور یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا۔ اس ایونٹ میں 3 ٹیمیں پاکستان، بھارت اور سری لنکا شامل تھیں، یہ ٹورنامنٹ بھارت کے نام رہا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیم شارجہ کے میدان میں پہلی بار ایشیا کپ میں مد مقابل آئیں۔

ایشیا کپ 1986میں بھارت کی عدم شرکت کی وجہ سے پاک بھارت ٹاکرا نہ ہوسکا، 1988 کاایونٹ پہلی بار بنگلادیش میں کھیلا گیا جبکہ اس کا ٹائٹل بھارت نے دوسری بار اپنے نام کیا۔

ایشیا کپ 91-1990میں میزبان بھارت کے ساتھ سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔بھارت 7 ٹرافیز کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ پاکستان نے صرف 2 بار ایشیا کپ جیتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts