وہ روٹی اور سالن کو ۔۔انور مقصود کے مطابق مہنگائی کے دور میں کون گزارا کرسکتا ہے؟

image

پاکستان میں مہنگائی ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ کر آسمان کی بلندیوں کو چھو چکی ہے، غریب اورمتوسط طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی بہت مشکل ہوچکا ہے، ایسے میں دانشور بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنی مخصوص انداز میں حالات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

پاکستان کے حالات کے حوالے سے معروف دانشور انور مقصود سے منسوب پیغامات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ایک پیغام کے مطابق انور مقصود کہتے ہیں " اس قدر مہنگائی میں صرف ریاضی کا استاد گزارا کرسکتا ہے، وہ روٹی کے ساتھ دال، سبزی، گوشت اور سالن وغیرہ فرض کرلے گا"۔

واضح رہے کہ پاکستان میں میں مہنگا ئی کی شرح بڑھ کر 26 اعشاریہ 56 فیصد ہوچکی ہے، ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 4اعشاریہ 71فیصد کا اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 25.49فیصد رہی، کنزیومر پرائس انڈکس کے تحت ماہ اکتوبر میں شہری علاقوں میں 4.50فیصد اور دیہی علاقوں میں 5.01فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

پیاز کی قیمت میں 67.73 فیصد، ٹماٹر 40.73 فیصد، تازہ پھل10.98 فیصد ، چائے 9.82 فیصد، تازہ سبزیاں 9.55 فیصد، گندم کا آٹا 8.9 فیصد، خشک پھل 6فیصد ، مرغی 3.98فیصد، گوشت 2.09فیصد، چاول 1.56فیصد، دال مونگ 1.28فیصد، تازہ دودھ 1.21فیصد، چینی کی قیمت میں 0.36فیصد اضافہ ہوا۔

بجلی کی قیمت میں 89.59فیصد، اونی کپڑے 6.15 فیصد، تعمیراتی اشیاء 2.72 فیصد ، گھریلو آلات 1.96 فیصد، سولڈ فیول 1.74 فیصد، گھر کے کرائے 1.08 فیصد اور تعمیراتی مزدوری کے ریٹ میں 0.29فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے کہ ان میں دال مسور 10.29فیصد، دال ماش 2.73 فیصد، خوردنی تیل 2.7 فیصد، سرسوں کا تیل 1.84 فیصد دال چنا 1.77 فیصد ، چنا 1.48 فیصد، آلو 1.46 فیصد اور گھی کی قیمت میں 0.33 فیصد کمی ہوئی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts