کراچی آئی ٹی پارک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، منصوبے کا آج آغاز ہورہا ہے اور انشاء اللہ جون 2026 تک اس کی تکمیل ہوجائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے آئی ٹی ہنر مندوں کیلئے 20 ہزار سے زائد پرکشش نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
کراچی آئی ٹی پارک اپنی نوعیت کا پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پراجیکٹ ہے جس سے نہ صرف کراچی کے شہریوں بلکہ اندرون سندھ اور پورے پاکستان کے آئی ٹی ہنرمند اور کمپنیاں استفادہ حاصل کرسکیں گی۔
یہ پراجیکٹ پاکستان کی معیشت کے استحکا م کیلئے بنیادی کردار ادا کرے گا۔ میں اس پراجیکٹ کے آٖغاز پر اہالیان کراچی، اندرون سندھ اور ملک بھر کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں.
پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 186 اعشاریہ 658 ملین ڈالرز ہے جو آج کے کرنسی ریٹ کے لحاظ سے تقریبا 42 ارب روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اس رقم میں سے 158 اعشاریہ 416 ملین ڈالر یعنی 35 ارب روپے سے زائد جنوبی کوریا کے ایگزم بینک کی جانب سے انتہائی آسان شرائط پر قرضے کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔ بقیہ 28 اعشاریہ 242 ملین ڈالرز یعنی 6 ارب 25 کروڑ روپے کی رقم پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پراوگرام کے تحت فراہم ہوگی۔
کراچی آئی ٹی پارک منصوبے کے خواب اور اس کی تکمیل کیلئے ایک طویل عمل سے گزرنا پڑا ۔ ہم نے پاکستان کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اور معاشی دارلحکومت کراچی و اس کے رہائشیوں کو عالمی معیار کی سہولیات پر مبنی پراجیکٹ منظوری کروانے کیلئے تمام مشکلات کو عبور کرتے ہوئے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔
کراچی آئی ٹی پارک کے اس عظیم الشان منصوبے کے تحت عمارت 11 منزلہ ہوگی جس میں 3 منازل زیر زمین اور 8 بالائی منازل شامل ہیں۔ 6 ایکڑ زمین اس منصوبے کیلئے مخصوص کی گئی ہے جبکہ آئی ٹی پارک کا مجموعی کورڈ ایریا ایک لاکھ 6 ہزار 449 مربع میٹر ہوگا۔
اس عمارت میں 225 سے زائد اسٹارٹ اپس اور اسمال و میڈیم انٹرپرائزز کو دفاتر کی جگہ فراہم کی جائے گی جبکہ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے دفاتر بھی اس میں قائم ہوں گے۔ ٹیسٹنگ لیبارٹری، کلاس رومز، انڈسٹری و اکیڈیمیا کے مابین رابطے کا مرکز، آڈیٹوریم سمیت عالمی معیار کی تمام سہولیات اس میں دستیاب ہوں گی۔ ٹیکنالوجی پارک کا بنیادی مقصد علم پر مبنی کاروباری اداروں کی تخلیق اور ترقی میں مدد کرنا ہے۔
ٹیکنالوجی پارکس کے فوائد صرف کاروباری اداروں اور پارکوں کے کرایہ داروں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ پارکوں سے باہر قائم کمپنیوں کے لیے بھی ہیں۔
اس کے بنیادی مقاصد میں۔۔۔۔
Boost in knowledge based Economy
Entrepreneurship
Introduce & Spread the benefits of latest Technologies شامل ہیں۔