دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ کا ٹرمپ کارڈ کون ۔۔ بھارت کو فائنل میں پہنچنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

image

سڈنی: پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور آج دوسرے فائنلسٹ کا بھی فیصلہ ہوجائے گا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم ٹائٹل میچ میں پاکستان سے ٹکرائے گی۔

جہاں بھارت دوسری بار چیمپئن بننے کے لیے بے چین ہے وہیں انگلینڈ کی ٹیم ان کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف جیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی اور یہی وجہ ہے کہ وہ ناک آؤٹ میچ میں اپنے اسٹار فاسٹ بولر کرس جارڈن کو موقع دے سکتی ہے۔

بھارت کے خلاف 34 سالہ جارڈن کا ریکارڈ بہت شاندار رہا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ وکٹیں ہندوستان کے خلاف حاصل کی ہیں۔ درحقیقت انگلینڈ کے اہم تیز گیند باز اور زبردست فارم میں موجود مارک ووڈ کے لیے اس میچ میں کھیلنا تقریباً مشکل ہے۔ وہ انجری سے نبردآزما ہیں اور خود کپتان جوس بٹلر بھی ان کے انتخاب کے حوالے سے زیادہ پرجوش نہیں۔

مارک ووڈنے ٹورنامنٹ میں 7اعشاریہ 71 کی اکانومی سے نو وکٹیں حاصل کیں، ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا اور وہ میچ سے باہر رہیں گے۔ دوسری جانب جارڈن نے پریکٹس سیشن میں کافی دیر تک بولنگ کی ۔ اگرچہ جارڈن نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف واپسی کی تھی لیکن انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی تھی۔

جارڈن کے کیریئر کے بارے میں بات کریں تو وہ انگلینڈ کے ڈیتھ اوورز میں ماہر باؤلر ہیں، ہندوستان کے خلاف جارڈن کے اعداد و شمار پر ایک نظر ڈالیں تو بولر نے 14 میچوں میں 27 اعشاریہ 27 کی اوسط اور 9 کی اکانومی سے 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ ایک بار ایک اننگز میں چار وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے 81 اننگز میں 90 وکٹیں حاصل کیں۔

کرس ووڈ کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم ڈیوڈ ملن کی انجری سے بھی پریشان ہے اور ان کی جگہ اسٹار بلے باز فل سالٹ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ انگلش ٹیم کے پاس فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی کو کھلانے کا آپشن بھی ہوگا جو بائیں بازو سے تیز گیند بازی کے ساتھ بیٹنگ بھی کرسکتے ہیں ۔

انگلش ٹیم میں کرس جارڈن کی شمولیت بھارت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ اپنی نپی تلی باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں کو پریشان کرنے والے جارڈن کیخلاف بھارت کو بہت سوچ سمجھ کر پلان بنانا ہوگا ورنہ بھارت کا فائنل میں پہنچنے کا خواب ادھورا بھی رہ سکتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts