کیا اتوار کو فائنل میچ نہیں ہوگا؟ میلبرن میں بارش سے متعلق شائقین کے لیے بُری خبر

image

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے گذشتہ روز سیمی فائنل میں شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملی جو کہ پورے ٹورنامنٹ میں دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ترس گئے تھے۔

کسی کو امید نہیں تھی کہ وہ ٹیم جو شروعات میں مشکلات کا شکار تھی اور ٹورنامنٹ سے تقریبا باہر ہونے کے بالکل قریب تھی وہ اب فائنل میچ میں مدمقابل ہوگی۔ شائقین کرکٹ پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کو قدرت کا نظام اور معجزہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی اور اب سب کو انتظار ہے کہ آج کا دوسرا فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کون جیتے گا اور کون فائنل میں گرین شرٹس کے ساتھ مد مقابل ہوگا۔

لیکن فائنل سے قبل اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اتوار کے روز میلبرن میں بارش کا امکان ہے۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کی جانب سے 13 نومبر کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اتوار 13 نومبر کو ورلڈ ٹی 20 کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اس روز میلبرن میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، اگر بارش کے باعث اتوار کو میچ مکمل نہ ہوسکا تو پیر کو ریزرو ڈے پر میچ مکمل کیا جائے گا۔

میچ مکمل کرنے کے لیے کم از کم دونوں ٹیموں کا 5 اوورز کا کھیل ہونا لازمی ہے، اگر اتوار کو10 ،10 اوورز کا میچ پورا نہ ہوسکا تو اسی صورتحال کے پیش نظر میچ ریزرو ڈے پر چلا جائے گا۔

ریزرو ڈے میں میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں بارش سی تھم چکا ہوگا، اگر دوسرے روز بھی بارش نے میچ مکمل نہ ہونے دیا تو دونوں فائنلسٹ مشترکہ چیمپئن ہوں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts