بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کو پاکستان کے خلاف ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، کھری کھری سنیں

image

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر عرفان پٹھان نے تعریف کی تھی ۔ بہرحال انہوں نے اب ایک اور ٹوئٹ کر ڈالی جس پر بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اور لکھا کہ پڑوسیو، جیت آتی جاتی رہتی ہے لیکن گریس آپ کے بس کی بات نہیں۔ اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے عمران نظیر نے لکھا کہ ٹوئٹ دیکھ کر افسوس ہوا تو عرفان پٹھان جواباََ کہتے ہیں کہ آپ کو جیت کے بعد چند پاکستانیوں نے کے طرز عمل پر بھی افسوسکا اظہار کرنا چاہیے۔ اب کی مرتبہ عمران نظیر نے پھر کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہاں کیا ہوا۔

اور نہ ہی میں کسی کے برے طرز عمل کا دفاع کر رہا ہوں لیکن چند لوگ کسی قوم کی عکاسی نہیں کر سکتے۔ اس موقعے کو غنیمت جانتے ہوئے پاکستانی یوٹیوبر ارسلان نصیر بھی سامنے آئے اور عرفان پٹھان کو کہہ ڈالا کہ معافی چاہتا ہوں سر فائنل میں پہنچ جائیں تو بات کیجئے گا ادھر آواز نہیں آ رہی ہے۔

بعد میں عرفان نے بس ٹوئٹ کرتے ہوئے یہی لکھا کہ یہ ٹوئٹ کھلاڑیوں کیلئے نہیں ہے۔یاد رہے گزشتہ روزپاکستان کے نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل جیتنے کے بعد عرفان پٹھان نے ہی رضوان اور بابر کے کھیل کی تعریف کی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts