فائنل میچ سے پہلے دونوں کپتان میلبرن گرؤنڈ کی چھت پر چڑھ گئے ۔۔ تصاویر کھینچواتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان نے بابر کو کیا کہا جو سب ہنسنے لگے، ویڈیو

image

تمہیں اونچائی سے ڈر لگتا ہے بابر۔ یہ الفاظ تھے انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر کے۔ ہوا کچھ یو ں کہ دونوں سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتان کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر میلبرن گراؤنڈ کے چھت پر تصاویر کھینچوائی گئیں اور انٹرویو لیا گیا۔

جس میں کپتان بابر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہ ہوا تھا پر ہم نے کوشش کی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے کہ آج ہم فائنل کھیل رہے ہیں یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں یہ لگا ہی نہیں کہ جیسے ہم پاکستان سے باہر کھیل رہے ہیں، یہاں عوام نے ہمارا بہت حوصلہ بڑھایا۔

اس کے علاوہ انگلش کپتان بٹلر نے کہا کہ پہلی مرتبہ اتنے بڑے ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کر رہا ہوں کوشش ہو گی کہ جیتیں پر، پاکستان ایک بہت اچھی ٹیم ہے، مقابلہ سخت ہوگا۔ بہرحال گراؤنڈ کی چھت پر جاتے ہوئے مذاحیہ انداز میں بٹلر نے بابر سے کہا ڈر تو نہیں لگ رہا تمہیں اونچائی سے کیونکہ یہ بہت اوپر ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts