خوشی میں بھی دین کا حکم یاد رکھا ۔۔ انگلینڈ کی ٹیم کے جشن منانے کے دوران مسلمان کھلاڑی عادل راشد اور معین علی نے کیا کیا؟ ویڈیو مناظر وائرل

image

پاکستان کے خلاف گذشتہ روز انگلینڈ نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس موقع پر انگلش کھلاڑیوں کی جانب سے بہت خوشیاں منائی گئیں اور ٹرافی کو ہوا میں بلند کیا گیا اور اور ہر بار کی طرح شراب ہوا میں اڑانے کا جشن منایا گیا۔

وہیں انگلینڈ کی ٹیم میں موجود 2 باصلاحیت مسلمان کھلاڑی معین علی اور عادل راشد نے بھی مختصراً اپنے ٹیم میمبرز کے ساتھ جشن منایا مگر بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں نے ایسا کام کیا جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

جیسا کہ شراب کو ہمارے مذہب میں حرام قرار دیا گیا ہے اور اسی بات کو مد ںظر رکھتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جا تا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی شراب اُڑانے کا جشن منانے سے قبل فوراً انگلش ٹیم کے مسلمان کھلاڑی معین اور عادل نے سیلیبریشن ادھوری چھوڑی اور اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔

ویڈیو میں ایک جانب یہ منظر بھی دیکھا گیا کہ انگلش ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے جشن کو روکا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے ساتھی عادل رشید اور معین علی اسٹیج سے نیچے اتر جائیں۔

اس عمل کو دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے کیونکہ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے اپنے کھلاڑیوں کے ایمان کا احترام کیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts