عمران خان کو گولیاں لگنے کی حقیقت کیا ہے؟ پٹی کھلنے کے بعد سچ سامنے آگیا

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ٹانگ پر گولیاں لگنے کی حقیقت پٹی کھلتے ہی سامنے آگئی، سابق وزیراعظم کی ٹانگ پر زخموں کے نشانات سے تنقید کرنے والوں کو جواب مل گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان پر گزشتہ دنوں وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں مبینہ ملزم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم خوش قسمتی سے عمران خان اس حملے میں بچ گئے تھے۔

حملہ آور کا نشانہ خطا ہونے کے باوجود عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی جس سے ان کی ٹانگ پر زخم آئے تھے تاہم مخالفین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حملے کے بعد عمران خان کے کنٹینر سے باہر آنے اور اسپتال میں پٹیوں والی تصویروں پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ زمین پر کھڑے ملزم کی فائرنگ سے کنٹینر کی چھت پر عمران خان کی ٹانگ پر گولیاں لگنا ممکن نہیں اور عمران خان کی ٹانگوں پر لگی کریپ بینڈج پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔

آج سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ پر زخم موجود ہیں جس سے ناقدین کو بھی جواب مل گیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts