ان کے چہرے پر نور ہے، وہ سب سے حسین ہیں ۔۔ بیماری کی حالت میں نبی پاکﷺ کا دیدار نصیب ہونے والے بچے کی ویڈیو نے سب کو پگھلا دیا

image

نبی پاک ﷺ دنیا میں بہت زیادہ حسین ہیں ، میں انہیں دیکھ سکتا ہوں۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس بیمار بچے کے جسے نبی پاکﷺ کا دیدار نصیب ہوا۔ یہ ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں ہم بچے کے الفاظ سن سکتے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ یہ بچہ انتہائی بیمار ہے اور اس وقت بستر پر لیٹا ہوا ہے جبکہ گھر کے لوگ اور والدہ اس کے اردگرد کھڑے ہوئے ہیں۔ ایسے میں بچہ اپنی علاقائی زبان میں کہتا ہے کہ دیکھو ادھر دیکھو۔

بہت خوبصورت ہستی ﷺ، وہ سب سے زیادہ خوبصورت ہیں، اگر آپ مجھے دنیا کی سب سے زیادہ خوبصورت چیز لا کے دے دیں۔

تو ان کا نبی پاکﷺ سے کوئی مقابلہ نہیں۔ بچہ اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہوا اور یہ بھی کہتا ہے ان کے چہرے پر نور ہے، آپ ﷺ سب سے حسین ہیں۔ آپﷺ میرے لیے دعا کر رہے ہیں، مزید یہ کہ انہوں نے میرے لیے اپنی باہیں پھیلائی ہوئی، اور کہا کہ یہاں آؤ میرے پاس آؤ۔اس کے بعد بچہپ اٹھنے کی کوشش کرتا ہے پر اٹھ نہیں پاتا۔

اس منظر کی ویڈیو بچے کے قریب کھڑے کسی عزیز نے بنائی، تاہم اب اس ویڈیو کس ملک کی ہے اور یہ واقعہ کس تاریخ کو پیش آیا اس کے بارے میں اس وقت کچھ کہا نہیں جا سکتا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts