ماں بچپن میں بیمار ہوتا تھا تو تم سوتی نہیں تھی پر آج دیکھو میرے یہ آنسو ۔۔ بیمار ماں کے پاس بیٹھے بچے کا وہ عمل جس نے لوگوں کو پگھلا دیا

image

بیٹے اور ماں کا رشتہ اس دنیا میں سب سے انمول ہوتا ہے۔ جس طرح ماں بیٹے کو تکلیف میں نہیں دیئکھ سکتی تو بالکل اسی طرح اگر ایک بیٹے کی والدہ کوکوئی شخص کچھ بول جائے تو اس کا خون کھول اٹھتا ہے۔

تو بالکل ایسی ہی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو لے کر آپ تک پہنچے ہیں جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال میں موجود ہے اور بیمار ہونے کی وجہ سے ماں کو ڈرپ لگی ہوئی ہے۔

پربیٹا چھوٹا ہونے کے باوجود بھی بڑی مضبوطی سے ماں کا ہاتھ پکڑ کر بیٹھا بیٹھا سوگیا۔ بیٹوں کے دلوں میں ماں کیلئے احساس اللہ پاک کی طرف سے ہی پیدائشی طور پر ڈالا گیا ہے۔

جس کی ایک واضح مثال یہ ہے کہ اولاد جوان ہو کر کمانے کے قابل ہوتی ہے تو وہ یہی چاہتی ہے کہ اس کی پہلی کمائی ماں کے ہاتھ میں دے تاکہ اسے یہ احساس ہو سکے کہ اب مزید اچھے دن آئیں گے کیونکہ اس کا بیٹا جوان ہو گیا۔

اس کے علاوہ اگر بات کریں تو اس سے پہلے ایک ویڈیو سامنے ائی تھی جس میں بیٹا اپنے بزرگ باپ کو نہلا رہا ہوتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ رو بھی رہا ہوتا کیونکہ اس کے دل میں یہ بات ہوتی ہے کہ آج میرے والد اتنے کمزور ہو گئے۔

جن کے سہارے میں پوری دنیا سے لڑ جاتا تھا انہیں ہی آج میری ضرورت پڑ گئی ہے۔ یہ بات ہر جوان کو کمزور کر دیتی ہے۔ ایک بات اور یہ بھی ہے کہ جب تک بیٹے کے کندھے پروالد کا ہاتھ ہوتا ہے وہ خود کو دنیا کا طاقتور انسان سمجھتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts