اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی انٹر میڈیٹ حصہ دوم پری میڈیکل اور کامرس گروپس کے نتائج کی بروز جمعہ اور ہفتہ کو اعلان سے متعلق خبریں مکمل طور پر غلط ہیں، انٹر بورڈ کراچی کا ان جعلی پریس ریلیز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
طلبہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے متعلق مصدقہ خبروں کیلئے آفیشل ویب سائٹ اور فیس بک پیج وزٹ کیجئے۔