ناچنے گانے کی بجائے سورہ حجرات کی آیت پڑھی ۔۔ فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں معذور نوجوان کی دل کو چھو لینے والی تلاوت نے لوگوں کو پگھلا دیا

image

تلاوت قرآن پاک سے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا گیا جبکہ اس سے پہلے یہی تقریب مختلف ممالک میں ناچ گانوں سے شروع ہوا کرتی تھی۔ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کا آغاذ معذور حافظ قران غانم لالمفتاح نے سورہ حجرات کی آیات سے کیا جس میں توحید اور مساوات کا درس دیا گیا ہے۔

یہ تلاوت دنیا کے 500 بڑے چینلز پر دکھائی گئی۔ شاندا افتتاحی تقریب میں قطر کی روایات، ثقافت کے ساتھ ساتھ دنیا کی ثقافت کو بھی متحد کرنے کی کوشش کی گئی۔ غانم قطر کی ایک مشہور و معروف شخصیت ہیں۔

یہ 5 مئی 2002 کو پیدا ہوئے ، ابتائی تعلیم کیلئے جب والدہ انہیں اسکول میں داخل کروانا چاہتی تھیں تو کسی اسکول نے انہیں داخلہ دینے کی رضامندی ظاہر نہیں کی ۔

کیونکہ انہیں ایک ایسی بچپن سے ہی بیماری تھی، جس میں ریڑھ کی ہڈی کے نیچلے حصے کی نشونما نہیں پاتا بہر حال جب انہیں ایک اسکول نے داخلہ دیا تب بھی وہاں ان کے ساتھ کوئی بچہ کھیلتا، یا پھر ٹھیک سے بات بھی نہیں کرتا تھا۔ مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آج قطر کے معروف موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔

اور ایک آئیسکریم نامی کمپنی کے مالک بھی ہیں جس کی صرف قطر میں ہی 6 شاخیں ہیں۔ اپنا درد دیکھتے ہوئے انہوں نے ایک غانم فاؤنڈیشن قائم کی جو معذور افراد کو مفت وہیل چیئر فراہم کرتی ہے۔

ان کا یہ بھی کارنامہ ہے کہ معذور ہوتے ہوئے بھی بغیر وہیل چیئر کے ہاتھوں کے زور پر انہوں نے خود عمرے کی سعادت حاصل کی۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پڑھائی کے دوران یہ ہاتھوں میں دستانے پہن کر فٹبال کھیلتے اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts