انگلینڈ ٹیم کے ساتھ ان کا باورچی بھی آ رہا ہے ۔۔ پاکستانی کھانوں کی تعریف کرنے والے انگلش کھلاڑی اپنا باورچی کیوں لا رہے ہیں؟

image

دنیا میں کوئی بھی انسان ایسا نہیں جسے پاکستان لے لذیز کھانے پسند نہیں آتے لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ 24 نومبر کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر اپنے ساتھ باورچی بھی لا رہی ہے۔ اس خبر نے پاکستانیوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔

جس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان آئی انگلینڈ کی ٹیم کے پاکستانی کھانوں سے پیٹ خراب ہو گئے تھے لہذٰا اب اب ان کا اپنا شیف جس کا نام عمر بتایا جا رہا ہے وہ انہیں ان کے معیار کے مطابق کھانے بنا کر کھلائیں گے۔

یہ فیصلہ برطانوی کرکٹ بورڈ کی طرف سے کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے کبھی ایسا فیصلہ نہیں دیکھا گیا کہ اپنا شیف بھی ٹیم ساتھ لائی ہو۔

اس کے علاوہ آپ کو یاد دلاتے رہیں کہ ٹی ٹوئنٹی سیریزکے وقت انگلش کھلاڑی معین علی نے کراچی کے کھانوں کی دل کھول کر تعریف کی تھی جبکہ لاہور کے کھانوں کو پسند نہیں کیا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts