خاموش بیٹھ کر اپنی دلہن کا انتظار کرتا ہوں ۔۔ 5 سال سے دولہے کے روپ میں بیٹھا یہ پر اسرار لڑکا کون ہے، اسے اس دریا سے اتنا لگاؤ کیوں ہے؟

image

مجھے لگتا ہے میری دلہن اس دریا میں سے آئی گی۔ آپ نے بالکل صحیح سنا ہے منفرد اور انوکھی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو دولہا بنا دریا کنارے بیٹھا ہے۔ یہ عجیب سوچ رکھنے والا آدمی گزشتہ 5 سالوں سے پنجاب میں موجود دریائے چناب کے کنارے آ کر بیٹھ جاتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ سر سہرا سجائے ، بہترین لباس پہن کر اس بات کا انتظار کرتا ہے کہ مجھ کنوارے کیلئے بھی کوئی لڑکی دریا میں بہتی ہوئی آئے گی۔ جس سے میں شادی کروں گا ۔ ایسا یہ اس لیے سوچتا ہے کہ اس نے مشہور زمانہ لوک داستان سوہنی ماہیوال سن رکھی ہے ۔ اور تو اور یہ اپنے پاس کسی بھی انسان کو نہیں آنے دیتا۔

یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی شخص اس سے حال احوال پوچھے یا پھر یہ وجہ پوچھے کہ یہاں کیوں بیٹھے ہو تو یہ اسے ہاتھ میں تھامی ہوئی لکڑی سے مارتا ہے۔ یہی نہیں اس مقام پر یہ صبح سے لے کر رات تک بیٹھا رہتا ہے اور کھاتا پیتا یہاں پر ہی ہے ۔ انتظار کرتے کرتے تھک جائے تو یہاں لیٹ جاتا ہے۔

آخر میں آپکو بتاتے چلیں کہ اس کی یہ خواہش ہے کہ اگر عمران خان کو دبارہ اس ملک کا وزیراعظم بنا دیا جائے تو وہ یہاں بیٹھنا چھوڑ دے گا ورنہ تو پھر ساری زندگی بھی یہاں بیٹھنا پڑا تو اپنی دلہن کا انتظار کرے گا پر اٹھے گا نہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts