انگلینڈ کے کرکٹرز کی حالت خراب۔۔ پنڈی ٹیسٹ ہو گا یا نہیں؟ انگلش کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کردیا

image

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آمد پر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ کل ہونے والے پنڈی ٹیسٹ سےقبل انگلینڈ کے کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی طبعیت ناساز ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہیں جن میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل آج پنڈی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی بھی ہونی تھی تاہم انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طبعیت خرابی کے باعث تقریب ملتوی کرنی پڑی جو اب کل ہوگی۔

ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ اس حوالے سے کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور کھلاڑی کل راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ای سی بی کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کا میڈیکل چیک اپ کیا جا رہا ہے ، کھلاڑیوں کو صرف وائرل انفیکشن جو معمول کی بات ہے۔

سوشل میڈیا پر انگلش کھلاڑیوں کی طبعیت خرابی کے بعد اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ کل ہونے والا پنڈی ٹیسٹ ملتوی ہوجائے گا تاہم پی سی بی کی جانب سے کوئی ایسا بیان سامنے نہیں آیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.