کپڑوں نے میرا مذاق بنا دیا ۔۔ یہ لڑکی کون ہے جس نے خواتین کے من پسند ملبوسات پلاسٹک کی بوتل سے بنا ڈلے، مگر جب انہی کو دعوت میں پہن گئی تو لوگوں نے اس کا کیا حال کر دیا؟

image

مہنگے اور اچھے لباس پہننا تو ہر کسی کو اچھا لگتا ہے مگر کبھی آپ نے سوچا ہے کہ پلاسٹک جو ہمارے ماحول کیلئے بہت خطرناک ہے اس سے ہم کپڑے بھی بنا سکتے ہیں۔ جی ہاں فیصل آباد کی ایک ہونہار طالبہ نے یہ کارنامہ سرنجام دیا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک کا استعمال کر کے خواتین کے بہترین ڈیزائن والے کپڑے تیار کر لیے ہیں۔

اس لڑکی کا نام ہے نوشین جو کہتی ہیں کہ میں دنیا میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاکستانی عوام ایک ماحول دوست قوم ہے اور رہی بات ان کپڑے بنانے کا خیال کیسےآیا۔تو نوشین کہتی ہیں کہ ہمیں یونیورسٹی میں تھیسز کیلئے ایک پراجیکٹ پر کام کرنا تھا تو میں نے سوچا کہ کچھ الگ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ پھر میں نے 5 جوڑے بنائے۔

جن میں سے ایک جینز کے ساتھ پہننے کیلئے شرٹ، دوسرا جوڑا نیٹ اور پلاسٹک ملا کر بنایا پھر یوں ہی جیسے جیسے خیالات آتے گئے تو ڈیزائن بنتے چلے گئے یہی نہیں ان جوڑوں کو بنانے میں 5 ماہ کا وقت لگا پھر ایک دن اپنی دوست کی سالگرہ کی تقریب میں ہم 3 دوست یہی جوڑے پہن کر چلی گئیں تو لوگوں نے مذاق بنایا اور کہا کہ یہ کیا شاپر کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔

اسی طرف یونیورسٹی میں لوگوں کا رویہ ملا جلا رہا ہےمگر میں نے دل پر نہ لیا اور سوچا کہ ایسے لوگ بھی تو کافی ہیں جنہوں نے میرے فن کی قدر کی ہے۔ آخر میں آپکو بتاتے چلیں کہ یہ جوڑے اس قدر حسین لیکن ان کا ایک سب سے بڑا فائدہ خواتین کو یہ ہے کہ یہ انہیں برسات کے موسم میں پہن سکتی ہیں۔ جن سے ایک تو کپڑے خراب نہیں ہوں گے اور دوسری طرف کچھ نئے انداز کا لباس پہن کر اچھا بھی محسوس ہوگا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts