فٹ بال کو تار سے کیوں جوڑا گیا ہے.. ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی اس فٹ بال میں کیا خاص بات ہے؟

image

فٹ بال تو سب نے ہی کبھی نہ کبھی کھیلی ہوگی اور سب جانتے ہیں کہ اس مضبوط بال میں ہوا بھری جاتی ہے لیکن قطر میں جاری حالیہ ورلڈ کپ میں فٹ بال کی کچھ ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جنھوں نے سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر موجود ہیں اور تیزی سے وائر ہورہی ہیں جن میں فٹ بالز کو تار کی مدد سے چارج کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ کیا معاملہ ہے؟

اسمارٹ فٹ بال

دراصل یہ جدید اور اسمارٹ فٹ بالز ہیں جن کا نام الریحلہ ہے۔ ان کے اندر سنسر بھی موجود ہے جو یہ سنسر فی سیکنڈ 500 بار بال ڈیٹا ویڈیو آپریٹر روم کو بھیجتا ہے جس سے آف سائیڈ کا اندازہ کیا جاتا ہے۔

یہ وزن میں بھی ہلکی ہیں

الریحلہ نامی ان اسمارٹ فٹ بالز میں 14گرام کی ری جارج ایبل بیٹریاں نصب کی گئی ہیں جو وائر لیس بھی چارج ہوسکتی ہیں۔ یہ ایک بار چارج کے بعد 6 گھنٹ تک کام کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس فٹ بال کو پانی سے بنی سیاہی اور گلیو سے تیار کیا گیا ہے اس لئے یہ ماحول دوست بھی ہے جبکہ انگلش فٹبالر کیرن ٹرپیئر نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ اسمارٹ فٹبالز پہلے والی فٹبالز سے وزن میں بھی ہلکی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.