سونا چاندی کے عرفان ہاشمی نے اچانک شوبز چھوڑ کر اپنے 5 بچوں کو حافظ قرآن کیوں بنایا؟

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار عرفان ہاشمی اداکاری چھوڑنے کے بعد دین کی تبلیغ میں مصروف، اپنے 5 بچوں کو حافظ قرآن بنادیا، اسٹیج اور دیگر فورمز پر فنکاروں کو بھی دین کی راہ پر بلانے کیلئے تبلیغ کا سلسلہ جاری ہے۔

ماضی میں ڈرامہ شب دیگ میں کاکا منا اور سونا چاندی جیسے یادگار ڈراموں کے علاوہ اسٹیج ڈراموں میں بھی فن کے جوہر دکھانے والے عرفان ہاشمی شوبز کی رنگین دنیا کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر دین کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ عرفان ہاشمی نے تبلیغ کے دوران اپنے 5 بچوں کو بھی حافظ قرآن بنایا ہے۔

اداکاری چھوڑنے اور دین کی تبلیغ کے حوالے سے عرفان ہاشمی کا کہنا ہے کہ اداکاری کے وقت دنیا کے کئی ممالک میں کام کیا اور یوں لگتا تھا کہ یہی اصل زندگی ہے، اس سے کامیاب زندگی کا تصور بھی نہیں تھا۔ لوگ پیسے کے ساتھ عزت بھی دیتے تھے۔

خدا بھلا کرے تبلیغ والوں کا جنہوں نے میری زندگی بدل دی، دین کی ترویج کا عزم لے کر نکلنے والے علماء نے فانی زندگی کے ساتھ حقیقی زندگی کی ذمہ داری کا احساس دلایا۔ لوگ اس دنیا کے معاملات اور ذمہ داریوں کو تو اچھی طرح نبھاتے ہیں لیکن اصل زندگی کی تیاری کو فراموش کردیتے ہیں۔

تبلیغ کرنے والے علماء نے حضورﷺ کا پیغام پہنچایا اور اس کے بعد میری زندگی بدل گئی۔ آج میرے پانچوں بچے حافظ قرآن ہیں اور اگر تبلیغ والے نہ بتاتے تو شائد میں آج بھی شوبز کی رنگین اور عارضی دنیا میں ہی جی رہا ہوتا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.