خود سردی میں بیٹھ گیا اور آگ سے ہاتھ سینک کر بکری کے بچے کو لگاتا رہا ۔۔ معصوم بچہ سخت سردی سے پالتو جانور کو کیسے بچاتا ہے؟ دل کو چھو لینے والی ویڈیو

image

دسمبر جسے ہم سب انسان ٹھنڈ کا مہینہ مانتے ہیں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہی اس وقت ٹھنڈ عروج پر ہے جبکہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں کا تو یہ حال ہے کہ وہاں پانی کے نل جم گئے ہیں، آنے جانے کے راستوں پر کئی کئی فٹ برف جمی ہے۔

پھر ایسے میں ایک ایسی ہی دل کو چھو لینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سب کے دلوں کو پگھلا کر رکھ دیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ ایک معصوم بچے نے گود میں بکری کا بچہ بٹھایا ہوا ہے اور سامنے بجھی ہوئی آگ سے ہاتھ گرم کر کر کر اس کے جسم پر لگا رہا ہے تاکہ اسے بھی ٹھنڈ نہ لگے۔

بچے کے حلیے اور اردگرد کے ماحول سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بچہ کسی پہاڑی علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور یہ ویڈیو بھی وہاں کی ہی ہے مگر اس چھوٹے سے بچے نے ہم بڑوں کو زندگی کا ایک بہت بڑا مقصد سمجھا دیا ہے اور وہ ہے کسی کی مدد کرنا جو آج کے انسان بھول گئے ہیں۔

اور تواور اگر ہم اپنے ملک پاکستان کی بات کریں تو یہاں کتنے لوگ ایسےغریب موجود ہیں جنہیں اس سرد موسم میں گرم کپڑے اور گرم کمبل تک میسر نہیں اور ہم کمروں میں سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر کا استعمال کرتے ہیں تو کیا ہمارا فرض نہیں بنتا کہ ایسے لوگوں کی مدد کریں تاکہ ہم سے اللہ پاک خوش ہو اور ملک پاکستان ایک خوشحال اور امن کا گہوارہ بنے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts