پہلی بیٹی کو جب گود میں لیا تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے ۔۔ پہلی اولاد کے پیدا ہونے پر شاہد آفریدی کے کیا جذبات تھے؟ دیکھئے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلی بیٹی جب میرے ہاتھ میں آئی تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور شکر ادا کر رہا تھا کہ اللہ نے مجھے اولا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اپنے انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی پہلی بار باپ بننے کا تجربہ بتارہے ہیں کہ جب پہلی بیٹی پیدا ہوئی تو میں اسپتال کی پارکنگ میں تھا اور رش کی وجہ سے میں اندر نہیں جا پارہا تھا تو میں نے بھائی سے کہا کہ بیٹی کو پارکنگ میں ہی لے آئیں۔

جب بھائی نے میری بیٹی اقصیٰ کو میرے ہاتھوں میں دیا تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں اللہ کا شکر ادا کررہا تھا، انہوں نے بتایا کہ میری خواہش تھی کہ اللہ مجھے پہلی اولاد بیٹی دے اور اللہ نے مجھے 4 بیٹیوں سے نوازا ہے۔ میں اپنے بیٹیوں سے بہت پیار کرتا ہوں، باہر سے آنے کے بعد بیٹیوں سے ملکر ساتھی تھکن دور ہوجاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میرے کیریئر میں بہت اتار چڑھاؤ آئے۔ میں نے جذباتی ہوکر اپنا سامان بھی جلایا لیکن نوجوانوں کو یہ کہنا چاہوں گا کہ ناکامی سے پریشانی نہیں ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ 2010 کے قریب ناکامی کی وجہ سے بہت پریشان تھا اور میری حالت بہت خراب تھی لیکن حضورﷺ کی زندگی سے مجھے دوبارہ آگے بڑھنے کا درس ملا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts