26 پاکستانی شہید ہو گئے ۔۔ عوام کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والا یہ بہادر فوجی کون تھا؟

image

ملک پاکستان پر اب کی بار افغانستان کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی ہے جس میں 15 شخص زخمی ہو گئے لیکن اس سے پہلے گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ تحصیل دتہ خیل سے میران شاہ جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے حملہ کر دیا۔

جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3 عام شہری ، 9 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ تاہم آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ 14 دسمبر کو میران شاہ کے علاقے میں ایک خود کش دھماکا ہوا۔

اور 30 سالہ سپاہی محمد امیر شہید ہو گئے ،یہی نہیں بلکہ پاک فوج کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا،ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہاں آخر میں آپکو بتاتے چلیں کہ افغان فورسز نے شہری آباد کی طرف فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے بعد بوغرا، مال روڈ،بائی پاس اور بارڈرد روڈ خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دوسری طرف اب ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں ہنگامی صورتحال نافذکر دی گئی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts