شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر حملہ

image

بھارت میں انتہا پسندوں کا شاہ رخ خان کی فلم کیخلاف پرتشدد رویہ جاری ہے، بھارتی ریاست گجرات میں بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے پروموشن سیٹ پر حملہ کر دیا.

مشتعل افراد نے  فلم ’پٹھان‘ کی اسکریننگ روک کر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور فلم کے پوسٹرز بھی پھاڑ دیئے، لیکن کوئی بھی انتہا پسندوں کو روکنے کی جرات نہ سکا، انتظامیہ اور پولیس تماشا بن کر دیکھتی رہی۔

| Gujarat | Bajrang Dal workers protest against the promotion of Shah Rukh Khan’s movie ‘Pathaan’ at a mall in the Karnavati area of Ahmedabad (04.01)

(Video source: Bajrang Dal Gujarat’s Twitter handle)

— ANI (@ANI) January 5, 2023

واضح رہے انتہا پسند ہندو اداکار شاہ رخ کی فلم پٹھان پر مذہبی نظریات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگا رہے ہیں۔

فلم اگلے سال جنوری کے آخر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔فلم میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.