میں نے نمازیوں کے لئے اپنے گھر کے اندر سے راستہ بنا دیا کیونکہ۔۔ آدمی کا ایسا عمل جس نے اسے راتوں رات مشہور کر دیا

image

“میں نے اپنے گھر کے اندر سے راستہ اس لئے بنایا تا کہ نمازیوں کو گھوم کر مسجد کے لئے جانے کے بجائے یہیں سے راستہ مل جائے۔ اس سے ان کا وقت بچے گا وہ جلدی مسجد پہنچ جائیں گے“

یہ کہنا ایک ایسے نیک شخص کا ہے جس نے اپنا گھر چھوٹا کر لیا لیکن نمازیوں کو جانے کا راستہ بنا دیا۔ یہ واقعہ پیش آیا ہے سعودی عرب کے شہر ریاض میں جہاں ایک علاقائی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے شہریوں کو کافی دور جانا پڑتا تھا مگر پھر ایک شخص نے درمیان میں راہ نکال کر شہریوں کی مشکل آسان بنادی۔

وہیل چئیر والوں کے لئے۔۔

اتنا ہی نہیں بلکہ راستہ بنانے والے شخص نے وہیل چئیر پر سفر کرنے والوں کا بھی خیال رکھا اور ان کے لئے ڈھلان بنا دی تاکہ انھیں چڑھنے اترنے میں آسانی ہو۔

سوشل میڈیا پر مقبولیت

شہری کا یہ عمل اتنا مقبول ہوا کہ سوشل میڈیا پر عرصے سے وائرل ہے۔ لوگ دنیا بھر سے نہ صرف اس کے اس نیک عمل کو سراہ رہے ہیں بلکہ اس کو مثال بھی قرار دے رہے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts