گوشت کا اچار ۔۔ پہلے دور میں لوگ گوشت کو کیسے فریچ کے بغیر مہینوں خراب ہونے سے بچاتے تھے؟ جانئیے

image

آج کل گوشت مہینوں تک محفوظ رکھنا کوئی مسئلے کی بات نہیں کیونکہ فریج اور فریزر کی سہولیات تقریباً ہر گھر میں موجود ہیں لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ فریج خراب ہوجاتا ہے یا پھر کسی اگر کسی کی استطاعت نہیں ہو تو وہ کیا کرے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو گوشت کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے اور اچار گوشت بنانے کی ترکیب بتائی جائے گی۔

اجزاء

گائے کا گوشت = آدھا کلو

سرکہ = آدھا کپ

لہسن ادرک پیسٹ= 4،6 چمچ (سرکے میں پسا ہوا)

سرسوں کا تیل= 1 پاؤ

گرم مصالحہ پسا ہوا = ڈیڑھ چمچ

نمک = حسب ذائقہ

کٹی مرچ = 1 چائے کا چمچ

پسی مرچ = 1 چائے کا چمچ

دھنیا = 1 چمچ (پسا ہوا لیکن زیادہ باریک نہ ہو)

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے دیگچی میں سرسوں کا تیل ایک کپ ڈالیں اور گرم ہوجائے تو لہسن ادرک کے پیسٹ میں تمام مصالحے مکس کر کے پتیلی میں ڈال دیں۔ آنچ دھیمی رکھیں تاکہ مصالحے جلیں نا۔ تھوڑا سا بھونیں پھر گوشت ڈال دیں اور پھر بقیہ سرکہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور گوشت کو دھیمی آنچ پر ڈھائی گھنٹ پکنے دیں۔ اور درمیان میں ہلکے ہاتھ سے لکڑی کا چمچ چلاتی رہیں۔ لیجیے مزیدار گوشت کا اچار تیار ہے۔ اسے کسی بھی کھلی جگہ رکھا جاسکتا ہے۔

احتیاط

گوشت کا اچار بنانے میں پانی بالکل استعمال نہیں کرنا۔ پکانے سے پہلے دھو کر اچھی طرح سکھا لیں۔ پکاتے ہوئے صرف سرکہ استعمال کریں اور صرف لکڑی کا چمچ ہی اندر ڈالیں۔ اس کے علاوہ اسے سرسوں کے تیل میں پکایا جائے تو بہت اچھا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.