سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خبر سے متعلق بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک بابا کی ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹی ہے، جس میں ایک بابا بڑے ہی دلچسپ انداز سے جن بھگانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بابا بڑے ہی پُر اعتماد انداز میں جن بھوت کو بھگانے کی کوشش کر رہا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باقاعدہ نشانہ لے کر خاتون سے جن بھگانے کی کوشش کر رہا ہے۔
نیلے رنگ کا اسکارف پہنے خاتون نے پہلے تو کچھ نہ کیا مگر کھلونے کی بندوق سے نکلنے والی آواز کی وجہ سے خاتون بھی ہلنے لگی۔
لیکن یہ دلچسپ اور منفرد انداز والے بابا دراصل مریضوں کا دل بہلانے کے لیے اس طرح دم درود کرتے ہیں، قرآنی آیات اور تعویذ پڑھ کر پھوکنے کا یہ انداز کافی وائرل ہو چکا ہے جبکہ ملیشیاء سے تعلق رکھنے والی یہ شخص استاد رفیع ہیں۔
ان کی ویڈیو نےجہاں سوشل میڈیا صارفین کو خوب ہنسنے پر مجبور کیا وہیں، ان کی دینی خدمات بھی قابل قدر ہیں، استاد رفیع مقامی طور پر مذہبی رہنما کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
استاد رفیع کھلونے کی بندوق کے ذریعے دیگر مریضوں کا معائنہ بھی کر چکے ہیں، جبکہ ان کے پاس مختلف قسم کی کھلونے والی بندوقیں موجود ہیں، جنہیں استعمال کر کے استاد رفیع توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔