خیبرپختونخوا:12 رکنی نگران کابینہ کی تشکیل پر اتفاق،آج حلف برداری کا امکان

image

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی آج حلف برداری کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں  12 رکنی نگران کابینہ کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا۔  کابینہ کی جانب سے آج  گورنر ہاوس میںحلف لیے جانے کا امکان ہے۔نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی کے درمیان طویل ملاقات کے بعد کابینہ پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا نگران کابینہ کیلئے12 وزرا اور 3 ایڈوائزر کی تقرری کی جائے گی۔ نگران کابینہ میں سابق بیوروکریٹ، ٹیکنوکریٹس اور ریٹائرڈ جج کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں حاجی غفران ،خوشدل خان، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، فضل الہٰی شامل ہیں۔عدنان جلیل، تاج محمد آفریدی ،محمد علی شاہ، ارشاد قیصر، ڈاکٹر ریاض انور  کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ممکنہ نگراں کابینہ میں بطور ایڈوائزر رحمت سلام خٹک ، شاکر اللہ اور حمایت اللہ ،شاہد خٹک شامل ہیں۔ کابینہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نجم الدین کا بیٹا شاکر اللہ بھی شامل ہے۔

خیبرپختونخوا نگران کابینہ تشکیل پرگورنر اورنگران وزیر اعلیٰ کے درمیان مشاورت ہوئی  لیکن سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کیلئے مشاورت نہیں کی گئی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.