میں نے بیٹی کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔۔ بیٹی نے تصویر میں ایسا کیا بنایا تھا جس نے باپ کو سوچنے پر مجبور کردیا؟

image

بیٹی اور باپ کا رشتہ وہی سمجھ سکتا ہے جو خود اس رشتے کو جی رہا ہو۔ یہ تعلق جہاں پیار اور محبت سے گندھا ہوتا ہے وہیں اس میں ایک دوسرے کے لئے بے حد فکر اور پرواہ بھی ہوتی ہے۔ اب ان باپ بیٹی کو ہی دیکھ لیں جس میں ننھی پری نے ایک پیارا سا خواب دیکھا ہی تھا کہ باپ نے بغیر کچھ کہے اسے پورا بھی کردکھایا۔

تصویر دیکھ کر بیٹی کے لئے گھر نما کمرہ بنا دیا

کہانی کچھ یوں ہے کہ ایک ننھی سی بچی نے ایسی ڈرائینگ بنائی جس میں تکون شکل کا گھر تھا۔ اسے دیکھ کر سمجھنا تھوڑا مشکل ضرور تھا مگر جب وہ ڈرائینگ باپ کے ہاتھ لگی تو وہ اسے دیکھ کر غور و فکر میں مبتلا ہوگئے اور بیٹی کے خواب کو عملی صورت دینے کی ٹھانی۔

خوابوں جیسا خوبصورت سجا سجایا کمرہ

بیٹی کے خوابوں کا گھر مکمل کرنے کے لئے محبت کرنے والے باپ نے سیڑھی کے نیچے موجود تھوڑی سی جگہ کا انتخاب کیا کیوں کہ اس جگہ کی سات ہو بہو بچی کی بنائی ڈرائینگ جیسی تھی۔ بس پھر کیا تھا۔ باپ نے وہاں ایک کمرہ بنایا جس کے اندر خوبصورت گلابی رنگ کا باورچی خانہ سیٹ کیا جہاں اصلی باورچی خانے کی تمام اشیاء کھلونے کی صورت موجود تھیں۔ باہر سے دیوار اٹھا کر کمرے بنایا اور لکڑیاں کاٹ کر دروازہ بھی بنایا اور آخر میں رنگ و روغن سے گھر کو پیاری سی صورت دے دی۔

بیٹیاں باپ کی پریاں

یہ ایک باپ کی لگن اور ہنر ہی تھا جس نے بیٹی کو اس کے خوابوں کا گھر دے دیا۔ سچ کہتے ہیں بیٹیاں باپ کی پریاں ہی ہوتی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.