ہاتھیوں نے خانہ کعبہ کی حفاظت کیسے کی تھی؟ وہ واقعہ، جب ہاتھیوں کے لشکر نے مسجد الحرام میں داخل ہونے کے بجائے اپنے ہی فوجیوں کو روند ڈالا

image

جانور ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ جانور ایسے ہیں، جو کہ کئی لحاظ سے اہمیت رکھتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ہاتھی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

ہاتھی اپنے دیو قامت جسم، سونڈھ اور بڑے بڑے کانوں کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، تاہم ہاتھی سے متعلق ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ہاتھی کا شمار ان جانوروں میں ہوتا ہے، جن کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے۔

LifeinSaudiArabia.net نامی ویب سائٹ کی جانب سے اسی حوالے سے ایک آرٹیکل لکھا گیا تھا، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

اس آرٹیکل میں اس واقعے کا ذکر ہے، جب ہاتھیوں کی مدد سے خانہ کعبہ پر حملے کا ارادہ کیا گیا تھا، لیکن انہی ہاتھیوں نے اس حملے کو ناکام بنانے میں مدد کی۔

سورہ فیل کی آیت میں بھی ہاتھیوں کا ذکر ہے، اس آیت کے ترجمے کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ کیا آپ نے نہیں دیکھا محمد ﷺ، کس طرح آپ کے رب نے ہاتھیوں کی فوج کے ساتھ کیا سلوک کیا کیا؟

دراصل اس آیت میں اس واقعے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جب یمن اور ایتھیوپیا کے بادشاہ کو اس بات کو لے کر کافی حسد اور جلن ہوتی تھی کہ مسلمان دنیا بھر سے خانہ کعبہ کے طواف کے لیے کیوں آتے ہیں، اسی اثناء میں اس نے صنعاء شہر میں ایک چرچ بنوایا تھا، اسی غرض سے کہ مسلمان یہاں آ کر عبادت کریں۔

بادشاہ یہ خواہش مسلمانوں سے بھی کی، جس پر ایک جذباتی مسلمان نے اس چرچ میں کچھ ایسا کیا، جو کہ بادشاہ سے برداشت نہ ہوا، توہین سمجھ کر بادشاہ نے فیصلہ کیا کہ وہ اب مکہ شہر پر حملہ کرے گا۔

بادشاہ ابراہا نے گھوڑوں اور فوج کے ساتھ ساتھ دیو قامت ہاتھیوں کو بھی استمعال کرنے کا فیصلہ کیا، اُس وقت آقائے دو جہاں ﷺ کے دادا حضرت عبدالمطلب کے اونٹوں کو بادشاہ ابراہا کی فوج سے قبضے میں لے لیا تھا، جنہیں چھڑانے آپ بادشاہ کے دربار پہنچے، چونکہ حضرت عبدالمطلب اس وقت خانہ کعبہ کے نگراں تھے یہی وجہ تھی کہ بادشاہ نے انہیں اپنے پاس دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔

لیکن جب بادشاہ کی فوج ہاتھیوں سمیت خانہ کعبہ کی طرف بڑھی تو حیرت انگیز طور پر ہاتھیوں نے خانہ کعبہ پر حملہ کرنے کو اس طرح تیار نہیں تھا، کہ بادشاہ اور اس کی فوج جب ہاتھیوں کو اس طرف لے جانے کی کوشش کرتی تو ہاتھی بدکنا شروع ہو جاتے۔

گویا ہاتھیوں کو بھی علم ہو گیا تھا کہ اب ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، اور پھر آسمان سے برسنے والے کنکر جو کہ ابابیل مار رہے تھے وہ بادشاہ کی فوج کے جسم کے اندر کچھ اس طرح سے گھس رہے تھے کہ لہو تک باہر نکل رہا تھا۔

اگرچہ اس واقعے کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے، اور اس واقعے پر ایک ویڈیو بھی بنائی گئی، جس نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹی، تاہم ہاتھیوں کا غیر معمولی عمل سب کو حیران ضرور کر رہا تھا، جس کا ذکر خود قرآن مجید میں موجود ہے، کہ کس طرح اللہ رب العزت نے ہاتھیوں کو جو کہ بادشاہ کی طاقت تھے، انہی پر قہر بنا کر توڑا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.