اکشے کمار اور سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

image

معروف بھارتی اداکار اکشے کمار اور سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ’ سیلفی‘ جلد ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کی پروموشن کے لیے اکشے نے نیا طریقہ اپنایا ہے۔

انہوں نے اپنی فلم کے گانے ’’میں کھلاڑی تو اناڑی ‘‘ پر پہلے ٹائیگر شیروف کے ساتھ ڈانس ویڈیو بنائی تھی اور اب اسی گانے پر وہ سلمان خان کے ساتھ ناچتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

اکشے نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اور جب’میں کھلاڑی‘ پر سلمان خان نے ڈانس کیا تو اُنہیں اس گانے کی دھن کو سمجھنے میں پر بمشکل چند سیکنڈ لگے اور پھر کیا بھائی، بس دھوم مچ گئی!

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک میں 90 لاکھ 10 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.