17 دن میں 900 کروڑ کما لیے

image

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے صرف 17 دنوں میں 900 کروڑ کما لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تنازع اور بائیکاٹ کا شکار بننے والی شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ اس فلم نے صرف بھارت میں 558 کروڑ کی کمائی کر کے مخالفین کو چپ کرا دیا۔

شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” کی گلوبل باکس آفس پر کمائی 900 کروڑ سے زائد ہو گئی اور اس حوالے سے یش راج فلمز نے پریس ریلیز بھی جاری کی جس کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے جمعے کو بھارت بھر میں 5 اعشاریہ 90 کروڑ کا بزنس کیا۔

فلم پٹھان ہندی سینما کی تاریخ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس فلم میں شاہ رخ خان نامعلوم دہشت گرد گروپ کو بھارت پر حملہ کرنے سے روکتے ہیں جبکہ فلم میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیا، آشوتوش رانا سمیت دیگر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.