کیا شاہ رخ خان اداکاری کو خیر آباد کہنے والے ہیں؟

image

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اداکاری کو کبھی نہ خیرآباد کہنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’آسک ایس آر‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بنائے گئے سوالات کے سیشن میں ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بالی ووڈ میں کون بڑا اداکار بن کر ابھرے گا؟

جس کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ کبھی ایکٹنگ سے ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے مجھے اداکاری کے شعبے سے نکال بھی دیا تب بھی میں پہلے سے زیادہ ’ نمایاں‘ انداز میں واپس آؤں گا۔

ان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کے سیکوئل سے متعلق سوال پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ایسی جو بھی افواہیں چل رہی ہیں ان پر کان نہ دھریں۔ جب بھی اپنی نئی فلم لاؤں گا تو اپنے فینز کو خود اس کی اطلاع دوں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.