سیلفی سے انکار، سیاستدان کے بیٹے کا بھارتی گلوکار سونو نگم پر حملہ

image

بھارتی گلوکار سونو نگم پر ممبئی  میں کنسرٹ کے دوران حملہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے چیمبور میں کنسرٹ کے دوران شیوسینا کے ریاستی اسمبلی کے رکن پرکاش پھاترپیکر کے بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر  سونو نگم پر حملہ کیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق پیر کی رات سونو نگم اپنی ٹیم کے ہمراہ ممبئی کے ایک پولیس سٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے اس واقعے کی رپورٹ درج کروائی۔

رپورٹ کے مطابق سونو نگم اور ان کی ٹیم پر مبینہ حملہ اس وقت ہوا جب گلوکار نے ایک مقامی سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ سیلفی لینےسے انکار کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سونونگم کی ٹیم سیاستدان کے بیٹے کو پہچان نہیں سکی جس پر ان کے باڈی گارڈز نے روکا تو معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

رپورٹس کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران سونو نگم اور ان کے ایک ساتھی کو چوٹیں آئی ہیں اور انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں سونو نگم کے ساتھ کچھ لوگوں لڑتے اور زخمی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Famous singer reportedly attacked by #UddhavThackeray‘s MLA Prakash Phaterpekar’s son and his men ! THIS HAS BECOME A GUNDON KI SENA

Not the first time such an incident has come to the fore! Earlier a veteran was beaten up!

SHAMEFUL ! Will UT faction condemn it? pic.twitter.com/e5YxPbFSam

— Shehzad Jai Hind (@Shehzad_Ind) February 21, 2023

پرکاش پھاترپیکرنے انڈین چینل ٹائمز ناؤ کو بتایا کہ وہ حملہ نہیں تھا بلکہ معمولی جھگڑا تھا اور میں اس پر معافی بھی مانگ چکا ہوں۔ میرے بیٹے نے یہ سب جان بوجھ کر نہیں کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.