پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

image

آج صبح زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ خوف کی وجہ سے گھروں میں سوئے لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تاجکستان میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان کے علاقے علیچر سے 47 کلو میٹر دور ہے۔

اس کے علاوہ ازبکستان، چین، بھارت، افغانستان اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد پوری دنیا میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف پیدا ہوگیا ہے۔ ترکی میں زلزلے کے بعد یہ پاکستان میں آنے والا تیسرا جھٹکا ہے جس کی شدت 5 اشاریہ سے زیادہ ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.