اکشے کمار نے سیلفیوں کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

image

بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں لینے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے تین منٹوں میں 184 سیلفیاں لے کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

Congratulations to who is now a new record holder for most selfies in three minutes with 184 🤳

— Guinness World Records (@GWR) February 23, 2023

بالی وڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار آج کل اپنی فلم “سیلفی” کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران ایک تقریب میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ہمراہ  سیلفیاں لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد اکشے کمار کا کہنا تھا کہ مداحوں کے ہمراہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے پر بےحد خوش ہوں۔ زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کیا وہ مداحوں کی غیر مشروط محبت اور حمایت کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکہ کے جیمز اسمتھ کے پاس تھا نا جنہوں نے 3 منٹ میں 168 سیلفیاں بنائی تھیں۔

اکشے کمار کی فلم “سیلفی” 24 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ عمران ہاشمی نے بھی اداکاری کی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.