معروف بھارتی اداکارہ کا پاکستان آنے کا اعلان

image

نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے رواں برس پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے رواں برس ہی پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

معروف اداکارہ نے ایک مداح کی جانب سے کی گئی درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اس سال پاکستان آئیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونم  باجوہ کے ایک چاہنے والے نے پنجابی میں لکھا کہ “سونم جی کدی پاکستان وی آؤ”

جس کے جواب میں سونم باجوہ نے لکھا کہ “اس سال آواں گی”

Iss saal aavange 🤫

— Sonam Bajwa (@bajwasonam)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.