جمائما کی واپس پاکستان آنے کی تیاری

image

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا اگلے ماہ پاکستان آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعدد ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ جمائمہ اپنی فلم کی ریلیز کے لیے پاکستان آئیں گی، جو 3 مارچ کو پاکستان میں پاکستانی شائقین کیلئے پیش کی جائے گی۔

برطانوی فلم ساز اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، اس فلم ”واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ” میں شہزاد لطیف، ایما تھامسن، للی جیمس، سجل علی اور شبانہ اعظمی نے مرکزی کردار کیا ہے۔

جمائمہ کی اس فلم کی کہانی جنوبی ایشیا کی ثقافت میں ارینج میرج کے موضوع کے گرد گھومتی ہے اور یہ فلم دنیا بھر میں مثبت ریویو حاصل کر رہی ہے۔

جمائمہ نے اعلان کیا کہ ان کی فلم پاکستان میں 3 مارچ کو ریلیز کر دی جائے گی۔ یہ اعلان انہوں نے پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے سوال پر کیا۔ شہزاد رائے نے جمائمہ سے استفسار کیا تھا کہ فلم پاکستان میں کب ریلیز ہو گی۔

جس کے جواب میں جمائمہ نے شہزاد رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 3 مارچ کو ان کی فلم پاکستان میں ریلیز کر دی جائے گی۔

I’m hearing great reviews about the movie, especially about work in it. 👍

— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 24, 2023

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.