نواز الدین صدیقی کیخلاف اہلیہ نے مقدمہ کر دیا

image

نئی دہلی: بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے خلاف ان کی اہلیہ نے زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف جسمانی زیادتی کا مقدمہ ثبوتوں کے ہمراہ درج کروایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر عالیہ صدیقی نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ نوازالدین صدیقی ان سے بچوں کو چھیننا چاہتے ہیں حالانکہ انہوں ںے کبھی بچوں کا خیال نہیں رکھا۔

انہوں ںے روتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر جیسا دکھائی دیتا ہے ویسا ہے نہیں۔ وہ اب طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مجھ سے بچوں کو چھیننا چاہتا ہے۔ اس کے باوجود کے بچوں کی پرورش میں اس کا کوئی کردار نہیں اور اس کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ باپ ہوتا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

نواز الدین کی اہلیہ نے کہا کہ وہ اپنے بچے نوازالدین کے حوالے ہرگز نہیں کریں گی۔ میں اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہوں اور میرے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن بچوں کی میں ںے اکیلے پرورش کی ہے اور آئندہ بھی کر لوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aaliya Siddiqui (@aaliyanawazuddin)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.