لاہور ہائی کورٹ بار کا الیکشن، 130 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سیکریٹری منتخب

image

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی 130 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون وکیل سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئی ہیں۔

سنیچر کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایڈوکیٹ صباحت رضوی نے چار ہزار 310 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مخالف امیدوار میاں عرفان نے 37 سو 45 اور قادر بخش چاہل نے 26 سو 27 ووٹ حاصل کیے۔

صباحت رضوی کو وکلا کے مختلف دھڑوں کی حمایت حاصل تھی۔

صدر کی سیٹ پر حامد خان گروپ کے اشتیاق احمد خان 72 سو 93 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ایک اور وکیل خاتون ربیعہ باجوہ بار کی نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے 35 سو 90 ووٹ حاصل کیے۔

سینیئر وکلا نے صباحت رضوی کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہائی کورٹ بار میں خواتین کی شمولیت کے لیے کام کریں گی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts